فلسطینی اور عرب جنگ کے متاثرین کی لاشوں کی بازیابی کی قومی مہم کے مطابق 450 لاشیں اسرائیلی قبرستانوں اور مردہ خانوں میں رکھی گئی ہیں۔ اس میں شامل ہے: •256 "سیمیٹریز آف نمبرز" میں،ایسی قبریں جن کو نمبر دیا جاتا ہے جو صرف اسرائیلی فوج کو معلوم ہیں۔ •18 قیدی جو اسرائیلی حراست میں ہلاک ہوئے۔ •21 بچے، 5 خواتین (ان میں سے4 سیمیٹریز آف نمبرز میں) •47 جو 7 اکتوبر سےحراست میں رکھی ہوئی ہیں ۔ 2023 کے دوران، اسرائیلی فورسز نے 101 افراد کی لاشیں اپنے قبضے میں لیں، جن میں سے 28 کو چھوڑ دیا گیا تھا اور 79 لاشیں اب تک قبضے میں رکھی گئی ہیں، جس سے یہ سال سب سے زیادہ لاشوں کی حراست کا سال بنا۔ ان انسانی حقوق کے متعدد گروپوں کی مہم کے مطابق ان تعداد میں وہ فلسطینی شامل نہیں ہیں جن کی لاشیں 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی اور اس کے گردونواح سے اٹھائی گئی تھیں۔