راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائزنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔