ٹانک: کھلونا نما بم پھٹنے سے تین کمسن بچے جاں بحق

ٹانک: کھلونا نما بم پھٹنے سے تین کمسن بچے جاں بحق
ٹانک (پبلک نیوز) نواحی گاؤں شاہ عالم محسود کورونہ میں افسوسناک واقعہ، کھلونا نما بم پھٹنے سے تین کمسن بچے جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے بھائی ہیں جن کی عمریں چھ، سات اور بارہ سال بتائی جاتی ہیں۔ تینوں بھائی اپنے گھر کے نزدیک پانی نالے میں نہا رہے تھے جہاں پانی میں کھلونا نما بم ملنے پر بچے اسے گھر لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلونانما بم کے ساتھ کھیلنے کے دوران بم پھٹنے سے تینوں بھائیوں کی اموات واقع ہوئیں۔ تینوں جاں بحق بچوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ٹانک منتقل کردی گئیں۔ پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔