سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی حکومتی درخواست مسترد

سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی حکومتی درخواست مسترد
لاہور (پبلک نیوز) کالعدم تحریک لیبک کےسربراہ کی نظر بندی میں توسیع کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ میں حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کے معاملے پر نظر ثانی بورڈ کا اجلاس۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل ریویو بورڈ نےکیس پر سماعت کی۔ نظر ثانی بورڈ نے نظر بندی میں توسیع کے لیے حکومتی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ مولانا سعد رضوی حکومت منافی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ بورڈ نظربندی میں دو ماہ کی توسیع کرے۔ حکومت پنجاب کےوکیل نے حافظ سعد رضوی کی غیر قانونی سرگرمیوں کا ریکارڈ پیش کر دیا۔ بورڈ کے سامنے ایڈشنل سیکرٹری ہوم ریکارڈ سمیت پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے بورڈ سے مطالبہ کیا کہ ریکارڈ کو دیکھ کر نظربندی میں توسیع دی جائے۔ حافظ سعد رضوی کو نظر ثانی بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ لاہور ہائی کورٹ سے لے کر جین مندر تک چاروں اطراف میں پولیس کی 85 ریزرو تعنیات کی گئیں۔ 5 ایس پی اور 2 سفید پارچات میں ریزو پولیس سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود رہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔