ایک ساتھ دو انسانوں سے محبت کے سوال پر مہوش حیات، رمشا خان کی رائے میں اختلاف

ایک ساتھ دو انسانوں سے محبت کے سوال پر مہوش حیات، رمشا خان کی رائے میں اختلاف
لاہور: ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت کے سوال پر اداکارہ مہوش حیات اور رمشا خان کی رائے میں اختلاف سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی شو میں مہوش حیات سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا ایک انسان کو ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت ہوسکتی ہے؟ اس شو میں اداکارہ رمشا خان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ کسی کی محبت آخری نہیں ہوتی ہے تاہم جب شادی ہوجائے تو ایک ہی انسان سب کچھ ہونا چاہیے، جب آپ شادی کرتے ہیں تو دائیں یا بائیں کچھ نہیں دیکھا جاتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم "پنجاب نہیں جاؤں گی" میں بھی یہی پیغام دیا گیا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ ایک ہی وقت میں 2 انسانوں سے بالکل محبت ہوسکتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ آپ اس کے پیچھے دیوانوں کی طرح بھاگنا شروع کر دیں، محبت ہوجاتی ہے، اپنے ساتھی کے ساتھ وفادار ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ دوسری جانب اداکارہ رمشا خان کا اسی سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اس بات سے میں اتفاق نہیں کرتی ہوں کہ ایک ہی وقت میں 2 انسانوں سے محبت ہوجائے، ایسا تب ہی ہوتا ہے کہ جب پہلے انسان کے ساتھ محبت ختم ہوجائے تو انسان دوسرے انسان کو اپنا محبوب ماننے لگتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔