قرآن پاک کی بے حرمتی:او آئی سی کا ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ

قرآن پاک کی بے حرمتی:او آئی سی کا ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ
ریاض : اوآئی سی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن کو نذر آتش کرنے پر یہ اعلان اتوار کو او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی دعوت پر منعقد ہوا۔ اوآئی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات یہ لوگوں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں، رواداری اور اعتدال پسندی جیسے اقدار کے پھیلاو اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی بین الاقوامی کوششوں سے متصادم ہیں۔ او آئی سی اعلامیے کے مطابق ان گھناونے حملوں کی روک تھام سمیت قرآن اور دیگر اسلامی اقدار، علامتوں اور مقدسات کی بے حرمتی کی تمام کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے ہیں ، ایسے واقعات کے سلسلے کو روکنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں۔ او آئی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت نسل، جنس، زبان یا مذہب کی تفریق کے بغیر انسانی اور بنیادی حقوق کا احترام اور ان کی پابندی کا فروغ تمام ریاستوں پر فرض ہے، ذمہ داری کے ساتھ اور متعلقہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق آزادی اظہار کے حق کا استعمال کیا جائے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے مذاہب، ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ یورپی یونین نے بھی اس واقعے کو شدید انداز میں مسترد کرتے ہوئے اسے جارحانہ، توہین آمیز اور اشتعال انگیزی پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔