کرپٹ سرکاری افسران اینٹی کرپشن کے نشانے پر آ گئے

کرپٹ سرکاری افسران اینٹی کرپشن کے نشانے پر آ گئے

لاہور(پبلک نیوز) اینٹی کرپشن نے دو پٹواریوں اور ایک ایکسائز انسپکٹر کو ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا، دونوں کیخلاف مقدمات درج کر لیئے گئے۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے بلڈنگ پٹواری محمد اکمل کو دھر لیا۔ اکمل پٹواری کو دس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخوپورہ عصمہ انجم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ملکر شیخوپورہ میں ٹریپ ریڈ کیا ۔ اکمل پٹواری سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے تھانہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ سرکل آفیسر اوکاڑہ نے ٹریپ ریڈ کر کے اسلم پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اسلم پٹواری سے موقع پر پندرہ ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے گئے۔

ملزم اسلم پٹواری کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سرکل آفیسر اوکاڑہ نے ایکسائز انسپکٹر عابد شاہین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم عابد شاہین سے نشان زدہ دس ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ ایکسائیز انسپکٹر عابد شاہین کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن کرپشن پاکپتن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایکسائیز انسپکٹر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں سرکل آفیسر ندیم اقبال نے گرفتار کیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔