’کشف بول نہیں سکتی تھی‘ 3 سالہ بچی کا قاتل باپ نکلا

’کشف بول نہیں سکتی تھی‘ 3 سالہ بچی کا قاتل باپ نکلا

فیصل آباد ( پبلک نیوز) تیس چک میں تین سالہ بچی کا قاتل باپ آصف نکلا۔ تھانہ ساندل بار پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق باپ نے اپنی ہی معصوم بچی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے قتل ہونے والی تین سالہ بچی کے باپ اور ملزم آصف کو حراست میں لے لیا ہے۔

ملزم والد نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کشف بول نہیں سکتی تھی، اس لیے نہر میں پھینک دیا۔ کشف کو نہر میں پھینک کر میلے سے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ تایا ذوالفقار کی مدعیت میں درج ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔