لیچی کا چھلکا گھریلو علاج: لیچی کے فوائد سے تو ہم سب واقف ہیں لیکن کیا آپ اس کے چھلکے کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟ لیچی کے غذائی اجزاء لیچی میں وٹامن سی، فولیٹ، نیاسین، رائبوفلاوین، بیٹا کیروٹین اور فولیٹ جیسے اہم غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔ یہ ہمارے جسم کو کئی طریقوں سے فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۔ لیچی کھانے کے 5 فائدے جسم ہائیڈریٹ رہےگا، موٹاپا کم ہو گا،ہاضمہ ٹھیک ہو گا،گلے کی خراش سے نجات ملے گی ،حاملہ خواتین کے لیے فائدہ مند ہے ۔ لیچی کے بیشتر فوائد کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن ہم اس کے چھلکے کو ہمیشہ کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں لیکن یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ لیچی کا چھلکا بھی کم فائدہ مند نہیں ہے۔ لیچی کے چھلکوں کے فائدے لیچی کے چھلکوں کو چہرے کے اسکرب کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے مکسچر گرائنڈر میں چھلکا ڈال کر چاول کا آٹا، ایلو ویرا جیل اور عرق گلاب کو پیس لیں۔ اپنے چہرے کی مالش کریں اور صاف پانی سے دھو لیں۔ اس سے آپ کے چہرے کی چمک آجائے گی۔ لیچی کے چھلکے سے بھی گردن پر لگنے والا میل دور ہو سکتا ہے، اس کے لیے چھلکے کو پیس کر لیموں کا رس، ناریل کا تیل، ہلدی ملا کر پیسٹ تیار کرنا ہے۔ اس سے گردن کے مردہ خلیے ختم ہو جائیں گے۔ لیچی کا چھلکا ٹخنوں کی گندگی کو صاف کرنے میں بہت مددگار ہے۔ اس کے لیے چھلکے کو باریک پیس لیں اور اس میں ملتانی مٹی، سیب کا سرکہ، بیکنگ سوڈا ملا دیں۔ اسے ٹخنوں پر لگائیں اور 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اسے پانی سے صاف کریں۔