کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 4000 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 33 ہزار روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ 10 گرام
سونے کی قیمت 3429 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگئی ہے۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں 08 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1975 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میںڈالر:
اوپن مارکیٹ میں
ڈالر کی قیمت میں2 روپے کا اضافہ ہواہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے پر بند ہوا۔ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے پر بند ہوا تھا۔
اںٹر بینک میںڈالر: انٹربینک میں بھی ڈالرکی قیمت میں30پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمارکے مطابق انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 68 پیسے پربند ہوا۔ گذشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 285 روپے38 پیسے پر بند ہوا تھا۔