ویب ڈیسک: ٹیوٹانے اپنی زبردست گاڑی ’ یارس‘ کے ذریعے ہونڈا کو مارکیٹ میں بڑا چیلنج دیااور یہ سٹی کا مضبوط حریف ثابت ہوا تاہم حال ہی میں لانچ کیئے گئے فیس اپ لفٹ نے تو صارفین کی توجہ مزید حاصل کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نئی ٹویوٹا یارِس کا بیرونی ڈیزائن جدید جمالیات اور طاقتور فریم ورک کے ساتھ بنایا گیا ہے جس میں اس کی برتری نمایاں ہوتی ہے۔ یارِس میں ایک جدید MID سسٹم موجود ہے جو ڈرائیونگ کے دوران دروازے کے کھلنے یا بند ہونے کی اطلاع، فیول اکنامی کا ریکارڈ، اور ڈرائیونگ کی مکمل معلومات فراہم کرتا ہے۔
ٹیوٹا یارِس انجینئرنگ کی مہارت کی عکاس ہے جو ایک پرجوش ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ یہ دو مضبوط انجن ورژن میں دستیاب ہے۔ یہ گاڑی کمپنی کی جانب سے د ومختلف انجنز میں فروخت کی جارہی جس میں 1.3 لیٹر این آر اور 1.5 لیٹر این آر شامل ہے ۔
اس میں تین ایئر بیگز شامل ہیں جو سفر کرنے والوں کو شدید اثرات سے بچانے کے لیے حفاظت فراہم کرتے ہیں۔
ٹویوٹا یارِس کی قیمتیں:
ستمبر 2024 کے مطابق، پاکستان میں مختلف ماڈلز کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
ٹیوٹا یارس 1.3 جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت 44 لاکھ 79 ہزار روپے ہے جبکہ سی وی ٹی کی قیمت 47 لاکھ 60 ہزار روپے ہے ۔
کمپنی کی جانب سے ٹیوٹا یارس 1.3 اے ٹی آئی وی – ایم ٹی 47 لاکھ 30 ہزار جبکہ 1.3 اے ٹی آئی وی – سی وی ٹی 56 لاکھ 4 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔
یارس کے ٹاپ ویرینٹ 1.5 اے ٹی آئی وی –ایکس – سی وی ٹی کی قیمت 62 لاکھ 55 ہزار روپے ہے جو کہ بینج انٹریئر کے ساتھ آتی ہے جبکہ بلیک انٹریئر کے ساتھ گاڑی 63 لاکھ 19 ہزار روپے میں میسر ہے ۔