ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا،سابقہ فحش اداکارہ بھی میدان میں آگئی

ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا،سابقہ فحش اداکارہ بھی میدان میں آگئی
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا،سابقہ فحش اداکارہ بھی میدان میں آگئی

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جہاں اپنی سزا کے باعث عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں وہیں اب فحش فلموں کی اداکارہ جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے رقم ادا کی وہ بھی بول پڑیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئیلز کہتی ہیں کہ میں چاہتی ہوں کہ ٹرمپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے جائیں کیونکہ ان پر تمام الزامات درست ثابت ہوئے ہیں۔

ڈینئیلز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو جیل بھیج دینا چاہیے اور وہ کچھ سماجی کاموں میں بھی حصہ لیں۔

45 سالہ سابقہ فحش اداکارہ کی جانب سے پہلی بار ردعمل دیا گیا ہے، جس میں اداکارہ نے حیرانگی کا بھی اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کتنی جلدی ججز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قصوروار ٹھہرا دیا۔

ساتھ ہی سابقہ اداکارہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ حقیقت میں بالکل ایک الگ ہی شخص ہے۔

ڈینئیلز نے خواہش اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹرمپ کو رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو خواتین باکسنگ شیلٹر میں بطور پنچنگ بیگ پیش کرنا چاہیے۔

سابقہ فحش اداکارہ ڈینئیلز نے انکشاف کیا کہ جب سے انہوں نے ٹرمپ ٹرائل میں ثبوت جمع کرائے ہیں، وہ خوف کا شکار تھیں، انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی مل رہی تھیں یہی وجہ تھی کہ وہ سزا ملنے تک چھپی ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا سنادی گئی تھی، عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر مجرم قرار دیا تھا تاہم جج 11جولائی کو ٹرمپ کی سزا کا اعلان کریں گے۔

Watch Live Public News