(ویب ڈیسک ) میکسیکو میں تعینات برطانوی سفیر کی سفارتخانے کے ملازم پر رائفل تاننے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
میکسیکو میں تعینات برطانوی سفیر کی سرکاری دورے پر گاڑی میں بیٹھے سفارتخانے کے ملازم پر رائفل تاننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد برطانوی سفیر جان بینجمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی سفیر بینجمن نے سفارتخانے کے ملازم پر اسلحہ تان رکھا ہے، لیکن اس ویڈیو میں موجود ملازم کے چہرے کے دھندلا کر دیا گیا ہے۔
????????????????⚡ British Ambassador to Mexico John Benjamin points a semi-automatic weapon at a Mexican embassy official.
— War Watch (@WarWatchs) June 1, 2024
It is reported that the ambassador has been removed from his post. pic.twitter.com/CwovYCFugw
رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد سفیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ واقعہ اپریل میں درانگو اور سینالوا ریاستوں کے سرکاری دورے کے دوران پیش آیا تھا۔