پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 02 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 02 مارچ 2021
تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی آمد، سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی اراکین گتھم گتھا ہوگئے، ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے، دو ناراض اراکین خرم شیرزمان کے گاڑی میں بیٹھ کرجانے میں کامیاب ہو گئےپی ٹی آئی کے ناراض رکن کریم بلوچ نے پیپلز پارٹی پر اغوا کرنے کی کوشش کا الزام لگا دیا، پریس کانفرنس کے دوران حلیم عادل شیخ نے میڈیا کو پیپلز پارٹی کی ٹیم قرار دے دیا، اپوزیشن لیڈر کی صحافیوں سے تلخ کلامیسینٹ الیکشن میں ایک روز باقی،وزیراعظم عمران خان کی عبدالحفیظ شیخ اور وزیراعلیٰ عثمان بزدا رسے مشاورت، دیگر پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں، کہا کرپشن سے مال بنانے والےعوام سے چھپے ہیں اور نہ عوامی نمائندوں سے جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد حمزہ شہباز کی سیاسی سرگرمیاں، بلاول بھٹو کی جانب سے آج عشائیے میں شرکت کے لئے لاہور سے اسلام آباد روانہ، کہا حکومت کو سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانےکے لئے مشاورت کرنا چاہیئے تھیشاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سینیٹ انتخابات اور آئندہ کی سیاسی حکمت پر مشاورت، حکومت مخالف تحریک بارے امور بھی زیرغور

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔