پٹرول بجلی سستی کیسے کی؟ وزیراعظم نے بتا دیا

پٹرول بجلی سستی کیسے کی؟ وزیراعظم نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی کے ہدف کے حصول کو سبسڈی دئیے جانے کا کریڈٹ دے دیا.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے کامیابی سے 441 ارب کا ماہ فروری کا ہدف پورا کر لیا ، ایف بی آر ریونیو وصولی میں 28.5 فیصد اضافہ،ماہانہ اوسط بنیادوں پر 30 فیصد ریونیو اضافہ ہوا. ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی اسی کارکردگی کے باعث پٹرول،ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی دے کے عوام کو ریلیف فراہم کیا.

واضح رہے کہ قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بڑا ریلیف پیکج دیا. وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل 10روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جبکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5روپے کمی کر دی گئی ۔ اہم بات یہ ہے کہاگلے 4ماہ قیمتیں برقرار رہیں گی اور کوئی اضافہ نہیں ہوگا.

اپنے اہم خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے گریجوایٹس کے لیے 30ہزار روپے انٹرن شپس کا اعلان بھی کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور کسانوں کو 460ارب روپے کے بلا سود قرضے ملیں گے . قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے کاروبار کی شروعات پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔ احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم 12ہزار سے بڑھا کر 14ہزار روپے کر دی گئی ۔

Watch Live Public News