اسٹیٹ بینک نے شرح سود 20 فیصد کردی

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 20 فیصد کردی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ شرح سود 3 فیصد بڑھا رہے ہیں جس کے بعد شرح سود 20 فیصد ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی پالیسیوں، بیرونی حالات نے قلیل مدتی مہنگائی کا منظر نامہ بگاڑا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 17 فیصد تھا، آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔