ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ میں دو صدراتی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازم شمیم احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔شہری شمیم احمد کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شہری شمیم احمد سے سوال کیا کہ آپکو کاغذات نامزدگی کرانے کا طریقہ کار نہیں معلوم۔
شہری نے جواب دیا کہ نہ میں کسی کو جانتا ہوں نہ مجھے کوئی جانتا ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نےکاغذات نامزدگی جمع کرانے والے شہری سے سوال کیاکہ آپ کو قانون کا علم نہیں؟۔
شہری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو جواب دیا کہ مجھے سب معلوم ہے لیکن میں ایک آزاد شہری کے طور پر آیا ہوں۔
چیف جسٹس نے آزاد امیدوار سے استفسار کیا کہ آپ کا تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کون ہے ؟
شمیم احمد نے کہا کہ میں پاکستان میں کسی کو نہیں جانتا۔
چیف جسٹس نے شمیم احمد کے کاغذات الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے۔