لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری
کیپشن: Heavy rain, hailstorm in different areas of Punjab including Lahore

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے جاتی سردی واپس لوٹ آئی ہے۔ لاہور میں تیز بارش سے جل تھل ایک، زمین سفیداولوں سے ڈھک گئی، صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس سے ایک بار پھر سردی میں اضافہ ہوگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں کینال روڈ، فیصل ٹاون،تاجپورہ ،  ایبٹ روڈ، قلعہ گجر سنگھ، دھرم پورہ میں ژالہ باری ہوئی ، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

بارشیں اور ژالہ باری صرف لاہور میں ہی نہیں بلکہ پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں جاری ہیں۔ 

چیچہ وطنی میں بارش:

چیچہ وطنی کے علاقے کسووال میں بارش کے ساتھ زالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ چیچہ وطنی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگای اور سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔

چکوال میں بھی بارش کا سلسلہ جاری:

چکوال اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چکوا ل شہر و گردونواح میں شدید بارش و ژالہ باری جاری ہے۔ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

چکوال میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

جلال پور بھٹیاں میں بارش شروع:

جلال پور بھٹیاں اور گردونواح میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہ سے موسم بھی سرد ہوگیا ہے۔

فیصل آباد میں بھی بارش:

فیصل آباد میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے جاتی سردی لوٹ آئی ہے۔

کلرکہار موٹروے پر ٹریفک حادثہ: 

موٹروے پر سالٹ رینج اور  کلر کہار کے علاقہ میں دھند اور بارش کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گٸیں تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسافروں اور گاڑیوں کی ریکوری کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گٸیں جبکہ موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

بارش اور دھند کے باعٹ کلر کہار کے نزدیک مسافر بس بس اور کار  کے درمیان  حادثہ ہوا۔ حادثے کے بعد ایک گاڑی  گاڑی میں اگ لگ گئی۔ دھند کے باعث پیچھے سے آنیوالی گاڑیاں اور ڈراٸیور رفتار پر قابو نا رکھ سکے جس کی وجہ سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گٸیں۔ 

موٹروے پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ 

ترجمان موٹروے نے عوام سے گزارش کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی رفتار کم رکھیں۔

پنڈی گھیب میں سکول پر آسمانی بجلی گرگئی:

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 پنڈی گھیب میں آسمانی بجلی گر گئی۔ جس سے ہال میں موجود کھڑکیوں کی شیشے ٹوٹ گئے اور ساؤنڈ اسپیکر سمیت دیگر بجلی سے منسلک سامان جل گیا۔ 

اسکول انتظامیہ کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ سکول ٹائمنگ میں ہوا مگر خوش قسمتی سے کوئی طالبعلم اور سٹاف ممبر موقع پر موجود نہ تھا۔

کوٹ ادو میں بارش:

کوٹ ادو میں ژالہ باری کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ جس سے گھنے بادل آسمان پر چھا گئے۔ شہر بھر میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ژالہ باری سے کسانوں کی فصلوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش: 

منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم سرد ہو گیا۔

منڈی بہاؤالدین میں بارش کے باعث کئی فیڈرز ٹرپ کرنے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مریدکے میں بھی بارش اور ژالہ باری:

مریدکے شہر اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے گرد و غبار اور فضائی آلودگی ختم ہوگئی۔ بارش کی وجہ سے موسم پھر سرد ہوگیا۔ ژالہ باری سے گندم کی فصل شدید متاثر ہوگئی۔

فیروزوالہ میں شدید بارش:

فیروزوالہ اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گالی گھٹاؤں نے جھل تھل ایک کر دیا۔ بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔

قصور اور گردونواح میں شدید بارش:

قصور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور جاتی سردی بھی لوٹ آئی۔ بارش سے متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے۔

رینالہ خورد اور گردونواح میں بارش: 

رینالہ خورد شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ تیز موسلادھاد بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ بارش اور تیز ہواؤں کے چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ژالہ باری سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ بارش کے باعث کئی علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی ہے۔ 

مری میں شدید بارش کے بعد بجلی غائب:

مری میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں تاہم واپڈا حکام بھی غائب ہیں۔ مری کے نواحی علاقوں اور دیہات میں بجلی 18 گھنٹے سے غائب ہے۔ گھنٹوں بجلی غائب رہنے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔