بھارت: غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ 8 افراد کی اجتماعی زیادتی

بھارت: غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ 8 افراد کی اجتماعی زیادتی
کیپشن: rape
سورس: web desk

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع میں سپین سے تعلق رکھنے والی ایک غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی کی گئی ہے جس پر مقامی پولیس کا موقف بھی آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی رات جھارکھنڈ کےضلع میں سپین سے تعلق رکھنے والی ایک غیر ملکی سیاح کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی گئی اور یہ واقعہ ہنس دیہا پولیس اسٹیشن کے علاقے کے کروماہاٹ میں پیش آیا جہاں سیاح جوڑا ایک عارضی خیمے میں رات گزار رہا تھا۔

یہ جوڑا بنگلہ دیش سے ٹو وہیلر پر آیا تھا اور بہار کے راستے نیپال جا رہا تھا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ  سات سے آٹھ مقامی افراد اس جرم میں ملوث تھے جن میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ متاثرہ خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

ریاستی وزیر صحت بننا گپتا نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے متعلق مکمل حقائق سے لاعلم ہیں لیکن انہوں نے قصورواروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا یقین دلایا،سب ڈویژنل پولیس افسر سنتوش کمار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ واقعے کی مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

اس واقعہ اس روز پیش آیا جس دن بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی جھارکھنڈ میں تھے اور انہوں نے ریاست میں امن و امان اور بھتہ خوری پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Watch Live Public News