ویب ڈیسک:آج صوبائی دارالحکومت لاہور بارشوں کے تین سپیل ریکارڈ ہوئے۔ لاہور کے علاقے جیل روڈ، مال روڈ شاد مان میں اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ائیرپورٹ مناواں، ہربنس پورہ، اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گلبرگ غالب مارکیٹ ظہور الٰہی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 1.5 بارش ریکارڈ کی گئی۔فرخ آباد شاہدرہ بیگم کوٹ امامیہ کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جوہر ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر کے مختلف علاقوں کینال روڈ، فیصل ٹاون،تاجپورہ ، ایبٹ روڈ، قلعہ گجر سنگھ، دھرم پورہ میں ژالہ باری ہوئی ، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔بارشیں اور ژالہ باری صرف لاہور میں ہی نہیں بلکہ پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں جاری ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 5 مارچ سے 7 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کردی ہے، تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں اور صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔