فیسکو نے میٹر ریڈنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی

فیسکو نے میٹر ریڈنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی

(ویب ڈیسک )   ایف آئی اے کی کارروائیوں کے بعد فیسکو  نے میٹر ریڈنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی۔

کسٹمر سروسز کمیٹی نے اوور چارجنگ سے نمٹنے کا فارمولہ طے کرلیا،  میٹرریڈر اب 5 کے بجائے 20 کلوواٹ تک میٹر کی ریڈنگ کرے گا۔ 20 سے 40 کلو واٹ تک کنکشن کی میٹر ریڈنگ لائن سپرنٹنڈنٹ کے سپرد کردی گئی۔

40 کلوواٹ سے 500 کلوواٹ تک میٹرریڈنگ کی ذمہ داری ایس ڈی او کرے گا،  500 کلوواٹ سے اوپر کے تمام میٹرز کی ریڈنگ کی ذمہ داری ایکسئین پر ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افسران اپنے حصہ کی ریڈنگ بھی میٹرریڈرز سے کرواتے تھے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد تمام سرکلز کو ہدایات جاری کردی گئیں ۔ فیسکو بورڈ کا کہنا ہے کہ   صنعتی، زرعی اور کمرشل کنیکشنز میں اوور بلنگ کی شکایات بڑھنے پر فیصلہ کیا گیا۔

جنرل  مینجر فیسکو کا کہنا ہے کہ  قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Watch Live Public News