لاہور کی ہر گلی پکی، نکاسی کا پائیدار نظام وضع کریں، مریم نواز کی ہدایت

لاہور کی ہر گلی پکی، نکاسی کا پائیدار نظام وضع کریں، مریم نواز کی ہدایت
کیپشن: Every street of Lahore is paved, create a sustainable system of drainage, Maryam Nawaz's instructions

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں، ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹر دیکھنا تکلیف دہ امر ہے۔ واسا، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط اور منظم انداز میں کام کریں۔ کسی شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے، پانی کے نکاس کا پائیدار نظام وضع کیا جائے۔

لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے،کوئی حصہ محروم نہ رہے۔ تمام ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔

اجلاس میں ڈرینج وسیوریج سسٹم اور گلیوں کی مرمت وبحالی پر بریفنگ، اور مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس، پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پنجاب گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلے طرز پر گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے پلگ اینڈ پلے گارمنٹس سٹی میں تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ گارمنٹس سٹی میں شیڈ اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ویونگ، ڈائینگ سمیت دیگر متعلقہ یونٹ قائم ہوں گے۔

گارمنٹس سٹی میں گرین انرجی/سولر انرجی سسٹم قائم کیے جائیں گے۔ پہلے گارمنٹس سٹی پائلٹ پروجیکٹ کے بعد بتدریج دیگر علاقوں میں بھی گارمنٹس سٹی قائم کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News