ویب ڈیسک: دنیا بھر میں بروز ہفتہ بہت سے صارفین عارضی بندش کی وجہ سے اپنے مائیکروسافٹ آؤٹ لک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر سکے تھے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے اس مسئلے کو فوری طور پر ٹھیک کردیا گیا تھا اور اب یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بندش کی وجہ کیا تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ 365 نے ہفتے کے روز دیر گئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ انہوں نے بندش کی ممکنہ مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشتبہ کوڈ کو ہٹا کر مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔
ٹیک جائنٹ مائیکروسافٹ 365 نے کہا کہ وہ ڈیٹا اور لاگز کی جانچ کر رہے ہیں کہ کتنے لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ کئی سروسز متاثر ہوئی ہیں، تاہم کئی سروسز درست کام کر رہی ہیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق مائیکروسافٹ کی کئی سروسز بشمول ٹیمز، آؤٹ لک اور Azure اتوار کی رات تقریباً 2 بجے بند ہو گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق 37,000 سے زیادہ لوگ اپنے آؤٹ لک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر سکے تھے جبکہ 24,000 مائیکروسافٹ 365 سے لاک آؤٹ ہو گئے، اور تقریباً 150 افراد کو مائیکروسافٹ ٹیمز چلانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔