'امریکا فرمانبردار اور کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر چاہتا ہے'

'امریکا فرمانبردار اور کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر چاہتا ہے'
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا فرمانبردار اور کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر چاہتا ہے،انہیں ایک ایسا کٹھ پتلی وزیراعظم چاہیے جو امریکا کے مطالبات تسلیم کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نےامریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ کی غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ حکومت تبدیلی کی سازش پرشبہ ہے تو اس ویڈیو سے شکوک دور ہونےچاہئیں۔ عمران خان نے کہا کہ ایک جمہوری طور پر منتخب وزیراعظم اور اسکی حکومت کو کیوں ہٹایا گیا ہے؟ واضح رہے کہ امریکا فرمانبردار اور کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر چاہتا ہے۔انہیں ایک ایسا کٹھ پتلی وزیراعظم چاہیے جو امریکا کے مطالبات تسلیم کرے اور پاکستان کو غیرجانبدارانہ انتخاب کی اجازت نہ دے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ انھیں ایسا وزیراعظم چاہیے جو روس سے معاہدوں پر دستخط نہ کرے، امریکا کو ایسا وزیراعظم چاہیے جو چین سے اسٹریٹجک تعلقات کم کرے اور اگر کوئی وزیر اعظم خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی کا دعویٰ کرے گا تو اسے ہٹایا جائیگا، منتخب وزیراعظم کو ہٹاکر شہباز شریف جیسا مکار، گھٹیا وزیراعظم لایا جائیگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ امریکاکی رجیم چینج سازش کی تصدیق جو اس مراسلے میں بھی واضح تھی واشنگٹن سے ہمارے سفیر نے بذریعہ مراسلہ امریکی اہلکار کی دھمکی کا بتایا تھا، یقیناً چیف جسٹس کافرض بنتا ہےکہ وہ کمیشن بنائیں جو عوامی سماعت کرے اور تعین کرے کہ اس سازش میں کون کون شامل تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جیسے رجیم چینج کرکے200ملین سےزائدآبادی والے ملک کے وزیر اعظم کو ہٹایا گیا اور ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم لایاگیا، بائیڈن انتظامیہ سےسوال ہے کیا امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا؟۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔