سوشل میڈیا پر ماموں اور بھانجے کی پیار بھری تصویر نے صارفین کے دل جیت لیے ہیں ، سوشل میڈیا صارفین نے پیار بھیجا تو کسی نے یہ تبصرہ کیا کہ آخر ماموں نے بھانجے کو کتنی عیدی دی؟
دبئی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بہن بختاور بھٹو کےبیٹے میر حاکم کے ساتھ پہلی عید منانے کی تصویر شیئر کردی ہے۔ معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلاول بھٹو نے بھانجے میر حاکم کے ساتھ عید کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ میر حاکم کی پہلی عید‘۔