چودھری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد

چودھری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ میں پرویز الہی کی رہائش گاہ پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے آپریشن کے خلاف پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس اور اینٹی کرپشن کی جانب سے روز چھاپے مارے جار رہے ہیں، ہر روز ہی نئی ایف آئی آر درج کر کے ریڈ کر دیا جاتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے اور نئے مقدمے درج کرنے سے روکا جائے ۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ کس قانون کے تحت عدالت گرفتاری سے روک سکتی ہے ؟ ، جب تک کہ رپورٹ نہیں آتی کیسے آپکی بات مان سکتے ہیں، پولیس کو اپنا زور لگانے دیں جب معاملہ عدالت آئے گا تو دیکھ لیں گے ۔ عدالت نے آئی جی اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی جی اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ عدالت نے پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے روکنے کی فوری استدعا مسترد کردی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔