(ویب ڈیسک )محمد شکیل خان : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل اینتھم جاری کردیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل اینتھم جاری کر دیا ہے۔ورلڈکپ اینتھم گریمی ایوارڈ ونر گلوکار شان پال اور کیس نے گایاہے جبکہ اسے مائیکل تانو مونٹانو نے پروڈیوس کیا۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اینتھم میں کرس گیل، شیونارائن چندرپال، اسٹیفنی ٹیلر ،علی خان، یوسین بولٹ سمیت متعدد اتھلیٹس کو دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔