جوز بٹلر کی شاندار سنچری، برطانوی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جوز بٹلر کی شاندار سنچری، برطانوی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
شارجہ: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے رواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ دوسری جانب انگلش ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پیر کو شارجہ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں انگلش ٹیم نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ اس میچ میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے رواں ایونٹ کی پہلی سنچری بنائی۔ انہوں نے 66 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ بٹلر نے اپنی سنچری اننگز کی آخری بال پر چھکا لگا کر مکمل کی۔ دوسری جانب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر برطانوی ٹیم کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے این مورگن نے اپنی ٹیم کی قیادت سنبھالی۔ برطانوی ٹیم کی اننگز آئی لینڈرز کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے برطانوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ جوش بٹلر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ کپتان این مورگن 40 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز بیٹر رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا کی گیند بازی بہترین رہی انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سری لنکا کی اننگز دوسری جانب 164 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم صرف 137 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ آئی لینڈرز کی جانب سے ہاسارنگا 34 رنز بنا کر ٹاپ بلے باز رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل پریرا 7، اسالانکا 21، فرنینڈو 1، راجہ پاکسے اور شناکا 26، 26، چمیرا صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ برطانوی کھلاڑی عادل راشد نے شاندار گیند بازی کی اور اپنے مقررہ چار اوورز میں انیس رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس کے علاوہ جورڈن اور معین علی نے بھی 2.2 شکار کیے۔ ووکس اور لیونگٹسون کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔