یورو کپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

یورو کپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
کیپشن: یورو کپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ویب ڈیسک: یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسلڈرف میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکیں۔

میچ کے 75ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کی جانب سے بریل ایمبولو نے گول اسکور کیا لیکن صرف پانچ منٹ بعد انگلینڈ کے بکایو ساکا نے میچ برابر کردیا۔

مقررہ وقت میچ ایک، ایک سے برابر رہا، ایکسٹرا ٹائم میں بھی کوئی گول نہیں ہوا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پنلٹی شوٹ آؤٹ میں انگلینڈ نے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

Watch Live Public News