انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، روپیہ تگڑا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، روپیہ تگڑا ہو گیا
کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 99 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس سے اس کی قیمت 171 روپے سے نیچے آگیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 171.29 سے کم ہو کر 170.30 کی سطح پر آ گیا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے امدادی پیکج کے اعلان کے بعد سے پاکستانی کرنسی کی قدر میں دن بدن بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کیا ہے تاکہ تحریک انصاف حکومت کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو تقویت اور کورونا وبا سے مرتب ہونے والے اثرات سے نمٹنے میں مدد دی جا سکے۔ یہ رقم رواں سال تیل کی مد میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی موخر ادائیگی کے علاوہ ہو گی۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ سعودی عرب ڈیویلپمنٹ فنڈ کی طرف سے سٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانے اور تیل کی مد میں سالانہ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی موخر ادائیگی سے زرِ مبادلہ کے ہمارے ذخائر پر دبائو کم ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔