شادی کے چند روز بعد دلہن کی سوٹ کیس سے لاش برآمد، شوہر گرفتار

شادی کے چند روز بعد دلہن کی سوٹ کیس سے لاش برآمد، شوہر گرفتار

ویب ڈیسک: برطانیہ میں رہنے والی ایک خاتون کی بدھ کو شادی ہوئی اور اتوار کو اس کی لاش سوٹ کیس سے ملی۔ پولیس نے فی الحال خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم وہ اس قتل میں ملوث ہے یا نہیں، یہ واضح نہیں ہے۔ کسی نے پولیس کو فون کرکے واقعہ کی اطلاع دی۔

'ڈیلی سٹار' کی رپورٹ کے مطابق ڈان واکر نامی خاتون کی گزشتہ بدھ کو شادی ہوئی تھی اور اتوار کو اس کی لاش برائی ہاؤس کے قریب لائٹ کلف کے اسگارتھ ایونیو کے علاقے میں ایک سوٹ کیس سے ملی تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کے 45 سالہ شوہر نے قتل کو انجام دیا ہے۔ تاہم فی الحال پولیس کے پاس اس حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔

خاتون کے قریبی دوست اس قتل سے صدمے میں ہیں۔ ایک دوست نے بتایا کہ ڈان بہت ملنسار اور مہربان تھیں۔ کچھ عرصہ قبل اس نے ایک معذور شخص کی مدد کی، جب اس کے پاس خریداری کے لیے پیسے کی کمی تھی۔ دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ یقین نہیں کر سکتے کہ کوئی ایسی عورت کو کیسے مار سکتا ہے۔ وہیں متوفی کے اہل خانہ واقعے کے بعد کچھ بھی کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

ایک شخص نے پولیس کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی تاہم اس نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔ اب پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ خبر دینے والا کون تھا اور کیا اس نے قتل ہوتے دیکھا؟ ایک اہلکار نے کہا، 'ہم ہر زاویے سے جانچ کر رہے ہیں۔ خاتون کے شوہر پر سب سے زیادہ شبہ ہے، لیکن قتل میں اس کا ہاتھ ثابت کرنے کے لیے ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ہم نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے کچھ دیکھا یا سنا ہے تو ہم سے رابطہ کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔