ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے جب کہ پاکستانی روپیہ اپنی قدر دوبارہ کھوتا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دو دونوں بعد امریکی ڈالر کی قدر میں آج اضافہ دیکھا جا رہا ہے جب کہ پاکستانی روپیہ ایک بار پھر سے اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافے ہوگیا ہے جس کے بعد 1 امریکی ڈالر 220 روپے 80 پیسے تک جا پہنچا ہے۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 44 پیسے سستا ہوا تھا اور 220 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔