کراچی : حسن نصر اللہ کی شہادت،امریکی قونصلیٹ جانیوالے مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ

کراچی : حسن نصر اللہ کی شہادت،امریکی قونصلیٹ جانیوالے مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ

(ویب ڈیسک ) کراچی میں متحدہ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سےامریکی قونصلیٹ جانےوالی شاہراہ پراسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی پولیس کی جانب سے   مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال اور شیلنگ کی گئی۔

امامیہ اسٹوڈنٹس کی ریلی پر پولیس نے  لاٹھی چارج شروع کردیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جار ہی ہے جبکہ   مظاہرین  کی جانب سے   پولیس پر زبردست پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ   حسن نصر اللہ کی شہادت پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی ہے۔

پولیس نے رکاوٹیں لگا کر ریلی کو ایم ٹی خان روڈ پر روکا اور مظاہرین کو امریکی قونصل خانے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ مولانا باقر زیدی کا کہنا ہے کہ   امریکی قونصلیٹ جانے والی حامیان مظلومین فلسطین ریلی پر پولیس کی شیلنگ و فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔  بزرگ خواتین اور بچوں پر شیلنگ ہوائی فائرنگ کرنا اس بات کا ثبوت ہے ہمارے ادارے غلام ہیں جو اپنے آقاوں کیخلاف نکالی جانے والی ریلی برداشت نہ کرسکے ۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد گرفتار: 

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں  سابق سینیٹر مشتاق کی جانب سے پریس کلب کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج  کیا گیا،اس دوران  سابق سنیٹر مشتاق احمد کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔ مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

سنیٹر مشتاق سمیت 10 مظاہرین کو پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

Watch Live Public News