مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کیلئے باہرہوگئے

مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کیلئے باہرہوگئے
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کیلئے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل مارش بھارت سے پرتھ کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ مچل مارش ذاتی وجوہات کی بناء پر وطن واپس گئے ہیں، وہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ مچل مارش کی واپسی کی تصدیق ابھی کی جانا باقی ہے۔ گلین میکسویل بھی کنکشن کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ہفتے کو شیڈول ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔