متحدہ عرب امارات کا فلسطینی بچوں سے متعلق بڑا اعلان سامنے آیا ہے. متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی 1 ہزار فلسطینی بچے علاج کے لیے یو اے ای لائے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہلِ خانہ بھی متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کو علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس پہنچایا جائے گا۔ اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر سے رابطہ کر کے زخمی فلسطینی بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔ اماراتی وزیرِ خارجہ نے غزہ میں شہریوں کے لیے خوراک اور طبی امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔