امریکا کا نیا صدر کون؟ کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، سروے

امریکا کا نیا صدر کون؟ کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، سروے
کیپشن: امریکا کا نیا صدر کون؟ کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، سروے

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی انتخابات میں فیصلے کی گھڑی آنے والی ہے۔ امریکہ میں صدر کے عہدے کے لیے 5 نومبر کو الیکشن ہو رہا ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ نظر آرہا ہے۔ کئی سروے میں دونوں کے درمیان سخت لڑائی دیکھی جا رہی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں دونوں کے درمیان لفظی جنگ میں بھی شدت آتی جارہی ہے۔

USA Today کے مطابق یوماس لوویل اور یوگوو کے ذریعے کرائے گئے تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان مشی گن، شمالی کیرولینا اور نیو ہیمپشائر جیسی ریاستوں میں کانٹے کی ٹکر ہیں۔ 

USA Today نے اطلاع دی ہے کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ شمالی کیرولائنا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس سے تقریباً 2 فیصد پوائنٹس سے آگے چل رہے ہیں جبکہ شمالی کیرولائنا میں 74 فیصد ووٹرز کا خیال ہے کہ ملک غلط راستے پر ہے۔ 

دوسری جانب مشی گن میں اس کے برعکس حالات دیکھے جا سکتے ہیں، جہاں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے تقریباً 4 فیصد پوائنٹس سے آگے ہیں، جب کہ مشی گن میں 66 فیصد جواب دہندگان نے ملک کی سمت کے حوالے سے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ 

یو ایس اے ٹوڈے نے یہ بھی بتایا کہ پنسلوانیا میں کملا ہیرس کو ڈونالڈ ٹرمپ پر صرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، جب کہ دوسری جانب ریاست نیو ہیمپشائر میں ان کی برتری تقریباً 7 فیصد پوائنٹس کے ساتھ ہے۔ تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی ووٹرز ڈونالڈ ٹرمپ کو معاشی مسائل اور غیر قانونی امیگریشن سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے بہتر امیدوار مانتے ہیں۔

Watch Live Public News