” ریمبو “کہنے پر رمیز راجہ اور باسط علی کے درمیان تلخی

” ریمبو “کہنے پر رمیز راجہ اور باسط علی کے درمیان تلخی

لاہور( پبلک نیوز) چیئرمین پی سی بی کی صوبائی کوچز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی اندرونی کہانی پبلک نیوز سامنے لے آیا، ریمبو کہہ کر مخاطب کرنے پر باسط علی اور رمیز راجہ کے درمیان تلخی ہو گئی.

تفصیلات کے مطابق باسط علی نے میٹنگ کے دوران رمیز راجہ کو ریمبو کہہ کر مخاطب کیا تو چیئرمین پی سی بی سیخ پا ہو گئے، باسط علی پر رمیز راجہ کا غصہ دیکھ کر دیگر ٹیموں کے کوچز بھی سنجیدہ ہو گئے اور موضوع سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی گئی.

اس دوران رمیز راجہ نے باسط علی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا، کیا ہو گیا مسٹر باسط، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوں، ذرا سنبھل کر بات کریں۔ شاہد اسلم کی کوچنگ پر بھی چیئرمین پی سی بی نے برہمی کا اظہار کیا اور کوچز کو پیغام دیا کہ وہ دوستیاں نہ نبھائیں بلکہ کوچنگ کا حق ادا کریں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے جمعے کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ملاقات کی۔ شرکاء کو گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کیا. رمیز راجہ نے اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کرنے اور نوجوانوں کو اس سطح پر بہترین سہولیات فراہم کرنے کا کہا ، انہوں نے سکول کی سطح پر ماحول فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا.

اس دوران چیئرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سال سے گراس روٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے، اس طرف بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا ان کے دور میں کرکٹ کی نرسریوں کو خاص اہمیت دی جائے گی، صوبائی سطح پر بہترین کام کرنے پر فرسٹ بورڈز کو سراہتے ہیں، ان کے ساتھ مل کر پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کے منتظر ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔