میچ جیتنے کے بعد شان مسعود پر طنز کرنا رمیز راجہ کو مہنگا پڑگیا

میچ جیتنے کے بعد شان مسعود پر طنز کرنا رمیز راجہ کو مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ نے رمیز راجا کے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود سے پوسٹ میچ انٹرویو میں سوالات پر نوٹس لے لیا ہے اور سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجا نے پوسٹ میچ کانفرنس کے دوران طنز کرتے ہوئے شان مسعود سے سوال کیا کہ ’ چھ مسلسل شکستوں کا ریکارڈ کیسے بنایا ؟ رمیز راجہ جیت کے باوجود شان مسعود پر طنز کرتے رہے جس پر پی سی بی نے سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر کے کمنٹس کا نوٹس لے لیاہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ رمیز راجہ کو اگلی سیریز میں کمینٹری پینل میں شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے، براڈکاسٹرز کی جانب سے رمیز راجا کو ہائیر کیے جانے کے باعث پی سی بی براہ راست کارروائی کرنے سے قاصر ہے جبکہ شان مسعود بھی رمیز راجا کے طنزیہ سوالات کے باعث ناخوش ہیں ۔

 
 

Watch Live Public News