شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا حملہ، سب انسپکٹر سمیت 5 جوان شہید

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا حملہ، سب انسپکٹر سمیت 5 جوان شہید
شمالی وزیرستان ( پبلک نیوز )دہشتگردوں نے سپن وام کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 4 سپاہی اور 1 لیویز سب انسپکٹر شہید۔ تفصیلات کے مطابق شہداء میں 35 سالہ حوالدار زاہد کا تعلق چارسدہ سے تھا۔ 28 سالہ شہید لانس نائیک ولی کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔ 28 سالہ لانس نائیک شہید عبد المجید کا تعلق کرم سے تھا۔37 سالہ شہید حوالدار اسحاق کا تعلق کرم سے تھا۔ سب انسپکٹر جاوید شہید سپن وام کے رہائشی تھے۔ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے کلیرنس آپریشن جاری ہے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی شمالی وزیرستان میں فورسز وین پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی دہشت گردی میں شہادت کا رتبہ پانے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔