ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے ق لیگ کی اہم وکٹ گرادی۔ مسلم لیگ ق کے سابق رکن سندھ اسمبلی چیتن مل اروانی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کے بعد باقاعدہ اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیتن مل اروانی سابق رکن سندھ اسمبلی اور معروف سیاستدان ہیں۔ ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حاجی الطاف نظامانی بھی موجود تھے۔
حلیم عادل شیخ نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ چیتن مل اروانی کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پر ویلکم کرتے ہیں۔ اس وقت پی ٹی آئی قوم کی جنگ لڑ رہی ہے۔ جلد سندھ سے بڑی قدآور شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوں گی۔ پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت نہیں جس کے ساتھ قوم کھڑی ہو۔
چیتن مل نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ جب تک زندہ ہوں خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ عمران خان کا نظریہ اس ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔ پارٹی کے لئے دن رات کام کریں گے۔