انڈر 19 انٹر سٹی ٹورنامنٹ کیلئے اسکواڈز کا اعلان

انڈر 19 انٹر سٹی ٹورنامنٹ کیلئے اسکواڈز کا اعلان
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 انٹر سٹی ٹورنامنٹ کے لیے پانچ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماتحت سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ملک بھر میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا آغاز 5 ستمبر سے ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں یہ ٹورنامنٹ 7 ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ بلوچستان میں اس ایونٹ کے آغاز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا، جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں میں جگہ بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی انڈر 19 ٹیموں کو پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن میں شامل تھری ڈے اور پچاس اوورز کے فارمیٹ کے میچز کھیلنے ہوں گے۔ یہ میچز 3 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا۔ ان ٹورنامنٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ان تمام اسکواڈز کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پراوپن ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے۔ ان ٹرائلز کی نگرانی قومی سلیکٹرز اور سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔