مالدیپ کے سفارتی حکام کی اڈیالہ جیل میں قیدی سے ملاقات

مالدیپ کے سفارتی حکام کی اڈیالہ جیل میں قیدی سے ملاقات
کیپشن: مالدیپ کے سفارتی حکام کی اڈیالہ جیل میں قیدی سے ملاقات

ویب ڈیسک: مالدیپ کے سفارتی حکام نے اڈیالہ جیل میں قیدی سے اہم ملاقات کی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مالدیپ کے سفارتی حکام نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے۔ سفارتی افسران اڈیالہ جیل میں قید مالدیپ کے شہری سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔ 

مالدیپ کے قیدی سے ملاقات میں وکلاء بھی شامل تھے۔ وکلاء کیجانب سے ملزم سے کیس کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ مالدیپ سفارتخانے کے حکام گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل میں گئے۔

Watch Live Public News