ایکس پر متنازعہ پوسٹ، 4 رکنی نئی تحقیقاتی ٹیم اڈیالہ جیل روانہ

ایکس پر متنازعہ پوسٹ، 4 رکنی نئی تحقیقاتی ٹیم اڈیالہ جیل روانہ

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے  اپنے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کا معاملہ ، تحقیقات کا فیصلہ، ایف آئی اے، سائبر کرائم ونگ، اسلام آباد کے سینیئر افسران  کی سربراہی میں چار افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سائبر کرائم وِنگ ٹیم بانی چیئرمین سے تحقیقات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی، تفتیشی و تکنیکی افسران پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کرے گی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ تحقیقات ان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کرنے پر کی جا رہی ہے، انتہائی متنازع پوسٹ بانی پی ٹی آئی کے اپنے آفیشل   ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے تھے۔

Watch Live Public News