پاکستان ٹیم کی پرفارمنس دیکھ کر افسردہ ہوجاتاہوں، وقار یونس

پاکستان ٹیم کی پرفارمنس دیکھ کر افسردہ ہوجاتاہوں، وقار یونس

ویب ڈیسک: سابق کرکٹر وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس دیکھ کر افسردہ ہوجاتاہوں۔

پی سی بی چیمپئنز ایونٹ کی ٹیم لائنز کے مینٹور وقار یونس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  چیئرمین پی سی بی سے بات ہوئی تو انھوں نے چیمپئنز کپ کی بات کی، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ کرکٹ کو بہتر کریں۔ میرا اس بار رول انٹرنیشنل نہیں بلکہ ڈومیسٹک کے ساتھ ہےاور ہماری کوشش ہوگی کہ جو کمی کھلاڑیوں میں انٹرنیشنل لیول پر ہے اسے ڈومیسٹک پر ٹھیک کریں۔ 

وقار یونس نے بتایا کہ ابھی اسکواڈ سے اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ٹیم کا کون کپتان ہوگا، وقت کے ساتھ اندازہ ہوگا ہم  اسپنرز اور فاسٹ بولرز کے مسائل پر ضرور کام کریں گے۔  اب جو انٹرنیشنل کرکٹ میں سلیکٹ ہونے کیلئے ایک راستہ بنے گا اس کا مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ پہلے سال کچھ مسائل نظر آئیں گے لیکن مسقبل میں وہ چیزیں بہتر ہوں گی اور اگلے سال چیمپئنز کپ کی اہمیت زیادہ ہوگی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اسے پولش کرنے کی ضرورت ہے۔  اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو پر بھی کام کیا جائے گا۔ چمیپئنز کپ ایک ٹورنامنٹ ہے چیزیں بہتر کرنے میں وقت لگے گا۔ میرے وعدے کرنے سے چیزیں بہتر نہیں ہوں گی البتہ  کھلاڑیوں میں جو کمی ہے ان کو پورا کرنا ہوگا تاکہ کرکٹ میں بہتری آئے اور کھلاڑیوں کے کیمپ بھی لگائے جائیں گے پھر ان کو ریجن کرکٹ بھی کھیلائی جائے گی جو کہ آج سے دس سال پہلے کہا تھا کہ ڈومیسٹک کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News