ویب ڈیسک: بھارت کے معروف ریپر ہنی سنگھ نے نشے کی لت میں پڑنے اور ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ہنی سنگھ ایک بار پھر میوزک کی دنیا میں واپس آگئے ہیں لیکن اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، نشے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد اب نا صرف ہنی سنگھ کھل کر اس معاملے پر بات کرتے ہیں بلکہ نوجوانوں کو بھی اس سے دور رہنے کی ترغیب دیتے ہیں،اب ایک بار پھر ہنی سنگھ نے اپنی طلاق اور زندگی کے دیگر معاملات پر بات کی اور یہ بھی بتایاکہ نشے کی لت میں کس نے ڈالا؟
حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہنی سنگھ کا کہنا تھاکہ شہرت ملنے کے بعد بھٹک گیا تھا اور چرس پینا شروع کر دی تھی، نشے کی لت پر لگانے میں بڑے بڑے نام شامل ہیں جو سوسائٹی میں اپنا اثر رکھتے ہیں، وہ مجھے کہتے تھے کہ بڑا پنجابی ہے شراب پیتا ہے یہ کرکے دکھا، میں نے پھر نشہ شروع کردیا اور لت لگ گئے، معلوم ہی نہیں ہوتا تھا کیا بول رہا کیا کر رہا۔
مزید پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان بچپن میں کیسی دِکھتی تھیں؟ تصاویر سامنے آگئیں
ان کا کہنا تھاکہ نشے کی اس قدر لت پڑ گئی تھی کہ نشہ بنانے کیلئے ایک لڑکا رکھا ہوا تھا جو مجھے ہر وقت نشہ بنا کر دیتا تھا،سابقہ اہلیہ سے تعلقات کے حوالے سے ہنی سنگھ کا کہنا تھاکہ 2011 میں شادی ہونے کے بعد 9 سے 10 مہینے ساتھ رہے اور سب ٹھیک رہا پھر کامیابی ملی تو واپس گھر مڑا ہی نہیں اور سب کو چھوڑ دیا، دولت شہرت، نشہ اور عورت کی وجہ سے خاندان کو نظر انداز کیا۔
خیال رہے کہ 2022 میں ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالینی تلوار کے درمیان شادی کے 11 سال بعد طلاق ہوگئی تھی۔