ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ کے چاہنے والے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کو اکثر متحرک دیکھا گیا ہے اور اپنی ویڈیو ز اور تصاویر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں، انسٹاگرام پر اداکارہ کی بچپن کی تصاویر شیئر کیں جن کو دیکھا کر صارفین تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
تفصیلات کےمطابق عائزہ خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اپنی اداکاری سے تو مشہور ہیں ہی تاہم سوشل میڈیا پر بھی فعال رہتے ہوئے مداحوں سے ہر لمحہ جڑی رہتی ہیں۔
ڈراما 'پُلِ صراط' ، 'بری عورت' اور 'پیارے افضل' میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکار ہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ماضی کی جھلکیوں کو ویڈیو کی صورت میں پیش کیا تھا۔
مذکورہ انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ کی وہ جھلکیاں موجود تھیں جب بھولی بھالی اور معصوم سی عائزہ خان جھولے جھولتی اپنے بچپن کو یادگار بنانے میں مصروف تھیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ نے لکھا کہ،’میرا بچپن اور میرا فیشن، یہ اسٹائل میری ماما نے تیار کیا۔‘ساتھ ہی انہوں نے ارجن سنگھ کے گانے ’ بچپن’ لگا کر پوسٹ کو مزید متاثرکن بنا دیا۔