ویب ڈیسک: ’’منی بدنام ہوئی’’ فیم معروف بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے خودکشی کر لی۔
رپورٹ کے مطابق، انیل نے آج صبح تقریباً 9 بجے اپنی باندرہ رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس فی الحال مزید تفتیش کے لیے موقع پر موجود ہے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ان کی موت کی خبر پر مبنی خبر کو ٹویٹ کیا ہے۔
" اداکارہ-ماڈل ملائکہ اروڑہ کے والد چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر گئے۔ ممبئی پولیس ٹیم موقع پر موجود ہے۔
ملائکہ کے سابق شوہر ارباز خان بھی اس وقت انیل اروڑہ کے اپارٹمنٹ کے باہ موجود ہیں ۔ جبکہ ملائکہ، جو مبینہ طور پر پونے میں تھیں، خبر ملتے ہی ممبئی کے لیے روانہ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
یادرہے بھارت کے سرحدی شہر فاضلکا سے تعلق رکھنے والے، انیل اروڑا بھارتی مرچنٹ نیوی میں کام کرتے تھے اور وہ بڑی محدود زندگی گزاررہےتھے۔