زیورات کی شوقین خواتین کے لئے اہم خبر

زیورات کی شوقین خواتین کے لئے اہم خبر

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کےمطابق سونا 2 لاکھ 66 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے پر پہنچ گیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2577 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔

گزشتہ روز فی تولہ 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے کا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپےتھی،عالمی مارکیٹ میں سونا 51 ڈالر مہنگا ہوکر 2566 ڈالر فی اونس تھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے بڑھ کر 2950 روپے تھی۔

Watch Live Public News