شہباز شگری کے بعد آئمہ بیگ کو نئی محبت مل گئی؟گلوکارہ نے تصاویر شیئر کردیں

 شہباز شگری کے بعد آئمہ بیگ کو نئی محبت مل گئی؟گلوکارہ نے تصاویر شیئر کردیں

ویب ڈیسک:پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے مالک زین احمد سے افیئر کا اشارہ دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

 تفصیلات کےمطابق گزشتہ چند سالوں سے آئمہ بیگ مختلف تنازعات کا شکار رہیں جن میں انکی منگیتر و اداکار شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنا اور گیت ’فنکاری‘ پر گلوکار و میوزک کمپوزر ساحر علی بگا سے لفظی تکرار شامل ہے، آئمہ بیگ کا اب نام پاکستانی فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے مالک زین احمد کے ساتھ جوڑا جارہا ہے جس کی وجہ دونوں کی ایک ساتھ لی گئیں تصاویر وائرل ہونا ہے۔

زیرِ گردش یہ تصاویر کہیں سے لیک نہیں ہوئیں بلکہ خود آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور اسٹوری اور پوسٹ شیئر کیں،دونوں متعدد مرتبہ ایک ساتھ بپلک میں بھی نظر آئے ہیں جس کے سبب مداح کشمکش کا شکار ہیں کہ آیا دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوچکے ہیں یا یہ فقط دوستی کے رنگ ہیں۔

اگرچہ دونوں نے یہ اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر  دونوں کے افیئر کی خبریں ہی سرگرم ہیں جبکہ متعدد کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ دونوں جلد کوئی پراجیکٹ ایک ساتھ کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اس سے قبل اداکار شہباز شگری کو ڈیٹ کر رہی تھیں اور دونوں نے منگنی بھی کرلی تھی پر 2022 میں دونوں نے تعلق توڑ لیا۔

زین احمد کون ہیں؟

زین احمد اس مشہور فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے مالک ہیں جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرلی ہے، زین احمد کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے جنہوں نے 2018 میں اسٹریٹ ویئر برانڈ کی بنیاد رکھی۔

زین احمد کا برانڈ ’راستہ‘ ووگ میگزین میں فیچر بھی ہوا جبکہ ’راستہ‘ کے ملبوسات بالی ووڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر ، ریپر فرینچ مونٹانا اور اوسکر انعام یافتہ رض احمد بھی پہن چکے ہیں۔

راستہ‘ ایک ہوم گراؤن برانڈ ہے جو جنوبی ایشیائی ثقافت اور کلچر کو اپنے روز مرہ کے کپڑوں کے ذریعے اجاگر کرتا ہے، اس میں خواتین اور مردوں کے ملبوسات ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News