امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا ہوائی جہاز ضبط کرلیا

امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا ہوائی جہاز ضبط کرلیا

(ویب ڈیسک ) امریکا کی جانب سے وینزویلا کے صدر   نکولس مادورو کا   ہوائی جہاز ضبط کرلیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور  جنوبی امریکا میں واقع ملک وینزویلا کے تعلقات طویل عرصے سے سرد مہری کا شکار ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر جہاز قبضے میں لیا گیا۔ امریکا نے طیارے کو ڈومینکن ری پبلک سے ضبط کر کے امریکی ریاست فلوریڈا پہنچایا۔

واضح رہے کہ  وینیزویلا کے صدر کا 13 لاکھ ڈالر مالیت کا جہاز کئی ماہ سے ڈومینیکن ری پبلک میں موجود تھا تاہم  امریکی حکام نے جہاز کی ڈومینیکن ری پبلک میں موجودگی کی وجہ نہیں بتائی۔

Watch Live Public News